امریکا، 17 سال بعد قتل کے مجرم کی زہریلے ٹیکے سے سزائے موت پر عملدرآمد

July 15, 2020

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکا میں 17سال کے بعد وفاقی حکومت نے سزائے موت پر عمل درآمد کیا ہے اور عدالت سے سزایافتہ مجرم کو زہرکا ٹیکا لگا کر موت کی نیند سلا دیا ہے۔47سالہ مجرم ڈینیل لیوس لی نے 1996ء میں ریاست آرکنساس میں ایک خاندان کے تین افراد کو قتل کردیا تھا۔