جسٹس فائز عیسٰی کو دھمکی ،ملزم کی تفتیشی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

July 15, 2020

جسٹس فائز عیسٰی کو دھمکی ،ملزم کی تفتیشی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)عدالت عظمیٰ آج اعلیٰ عدلیہ کی تضحیک اور جسٹس قاضی فائز عیسی ٰکو دھمکی دینے کے حوالے سے لیے گئے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کریگی جبکہ دوسری جانب ایف آئی اے نے ملزم آغا افتخار الدین مرزا اور اسکے ساتھی کی گرفتاری اور تفتیش میں ہونے والی پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے،چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کریگا ،منگل کے روز ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر لیگل قیصر مسعود کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں بیان کیا گیا ہے کہ ملزم آغا افتخار الدین مرزا نے 1972 میں چناب نگر سے بی ایس سی کیا۔