کورونامریضوں کیلئے استعمال ہونیوالے انجکشن ریمیڈیسیوئرکی قیمت 10873روپے مقرر

July 15, 2020

لاہور(نمائندہ جنگ) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے کورونا کے تشویشنا ک مریضوں کے لئے استعمال کی جانے والی اینٹی وائیرل دوائی (ریمیڈی یسیوئر)Remdesiver کی قیمت مقرر کر دی حالیہ دنوں ڈریپ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں Remdesiver انجکشن کی قیمت ایک عدد وائل 100 ملی گرام کی قیمت 10873روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ اس کے برعکس مارکیٹ میں یہ دوائی 20ہزار سے بھی زائد میں فروخت کی جاتی رہی ہے۔