اردو کی بجائے انگلش ذریعہ تعلیم قرار دینے کی تجویز مسترد

July 15, 2020

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے اردو کی بجائے انگلش کو ذریعہ تعلیم قرار دینے کی تجویز کو مسترد کردیا،وفاق المدارس کے قائدین نے کہا کہ قومی نصاب کیلئے انگلش کو ذریعہ تعلیم بنانا غلامانہ ذہنیت کا عکاس ہے، قومی نصاب کی تشکیل کی پہلی میٹنگ میں یہ طے پایا تھا کہ ذریعہ تعلیم اردو زبان ہوگی حالیہ تجویز اس اتفاق کی خلاف ورزی ہے، قائدین نے کہا کہ انگریزی کو بطور مضمون پڑھایا جائے لیکن بطور میڈم انگریزی کا سہارا لینا بچوں پر دہرا بوجھ ڈالنے کے مترادف ہوگا۔