سعودی بچہ ناک صاف کرنے والا تنکا ناک میں ٹوٹ جانے کے باعث ہلاک

July 15, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) ایک سعودی بچہ ناک صاف کرنے والا تنکا ناک میں ٹوٹ جانے کے باعث ہلاک ہوگیا۔

گلف نیوز کے مطابق بچے کو جسم کے زیادہ درجہ حرارت کے نتیجے میں شاقرہ جنرل اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور جب اس بچے میں کووڈ 19 کے ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق کیلئےآزمائش کی گئی تو وہ تنکا اس کی ناک کے اندر ٹوٹ گیاجس نے ڈاکٹروں کو اس کے گلے میں سے تنکے نکالنے کے لئے جنرل اینستھیزیا استعمال کرنے پر مجبور کیا۔

تاہم لڑکے کو فالو اپ کے بغیر چھوڑ دیا گیا جس کے نتیجے میں وہ سانس کی نالی کی راہ میں رکاوٹ کی وجہ سے بے ہوش ہوگیا۔

اسپتال میں داخل ہونے کے 24 گھنٹے بعد اس کی موت ہوگئی۔