ایس او پیز کی خلاف ورزیاں نہ رک سکیں، 29 مراکز سربمہر، 36 گاڑیاں بند

July 15, 2020

اسلام آباد، راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، اپنے رپورٹر سے) کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں نہ رک سکیں ۔ اسلام آباد میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کے الزام میں 1300جرمانہ کیا گیا اور 3دکانیں سیل کی گئیں۔ گراں فروشی کے مرتکب 59دکانداروں کو مجموعی طور پر25ہزار جرمانہ کیا گیا۔ کورونا ایس او پیز کی منگل کو راولپنڈی ڈویژن میں74خلاف ورزیوں پر26 کاروباری مراکز کو سربمہر کردیا گیا۔71ہزار روپے کے جرمانے بھی کئے گئے،36گاڑیاں بند کی گئیں۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کے مطابق ضلع راولپنڈی میں32خلاف ورزیاں پائی گئیں، 43 ہزار جرمانہ 7دوکانیں ومارکیٹس سیل کی گئیں۔ سیکرٹری آر ٹی اے مہر غلام عباس ہرل کی سربراہی میں پبلک ٹرانسپورٹ کو موقع پر 49ہزارجرمانہ کیا گیا۔