تین گاڑیاں، 9 موٹرسائیکل غائب، 3 چوریاں ، لوٹنے کے 11 واقعات

July 15, 2020

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری ایک گاڑی،9موٹرسائیکلوں اور قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔ اسلام آباد سے بھی دو گاڑیاں اڑا لی گئیں۔ تھانہ نیوٹاؤن نےموبائل فون چھیننے، اسلحہ کی نوک پر معمرشخص سے ایک لاکھ دس ہزار روپے چھیننے، سرراہ 40ہزر600 چھیننے، شہری سے 33سو اور موبائل فون چھیننے، ریڑھی بان سے 41ہزارروپے اور 2 موبائل فون چھیننے، مری روڈ پرموبائل فون چھیننے، تھانہ صادق آباد نے گھر کے تالے توڑکر 80 ہزار اور 3تولے سونا چوری ،تھانہ پیرودھائی نے ٹریل موٹرسائیکل اور سپیئرپارٹس چوری ، تھانہ وارث خان نےموبائل فون چھیننے، تھانہ کینٹ نے اے ٹی ایم کیبن میں اسلحہ کی نوک پرموبائل اور 50ہزارروپے چھیننے، تھانہ نصیرآباد نے 2موبائل چھیننے، تھانہ سول لائن نے45ہزارروپے چھیننے،تھانہ واہ کینٹ نے کارخانے میں داخل ہو کر 48ہزار8موبائل لوٹنے، تھانہ کلرسیداں نے 7 مویشی چوری ، دریں اثناء تھا نہ تر نول پولیس نے زمین خرید نے کے لیے 33لاکھ ہڑپ کرنے پر مقدمات درج کر لیے۔ تھانہ صادق آبادپولیس نے رقم جمع نہ کرنے کا عذر بنا کر تین لاکھ واپس کرنے پر ، واپس جاتے ہوئے سر راہ لٹنے والی خاتون کی درخواست پر بینک کا کیشئر اور چائے والا باباکے خلاف رپورٹ درج کرلی۔