سی ڈی اےآپریشن ،غیر قانونی تعمیرات پر تین عمارتیں سر بمہر

July 15, 2020

اسلام آباد( نیو ز رپورٹر)سی ڈی اے نے E-11 گولڑہ میں غیر قانونی اور بلا اجازت تعمیرات کرنے پر تین عمارات کو سر بمہر کر دیا ۔ یہ عمارات سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ II- نے ایک آپریشن کے دوران سر بمہر کیں۔ جن عمارات کو سربمہر کیا گیا ان میں آحد ریذیڈنشیا، کیپٹل ریذیڈنشیا اور فارچیون ریذیڈنسی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ سی ڈی اے نے غیر قانونی اور بلا اجازت تعمیرات کرنے پر ان عمارات کو سر بمہر کیا تھا تاہم ان عمارات کے مالکان نے بغیر کسی اجازت اور قانونی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیلوں کو توڑ دیا تھا۔