خون سفید ہو گیا، شوہر کے قتل میں بیوی اور بیٹی آشنا سمیت گرفتار

July 15, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ایک ہفتہ قبل تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ میں قتل کے مقدمے کا ڈراپ سین ہو گیا، مقتول کی بیوی، بیٹی اور بیٹی کا آشنا مبینہ قاتل نکلے۔پولیس نے تینوں ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ایس پی پوٹھوہار سید علی نے بتایاکہ تھانہ واہ کینٹ پولیس کوایک ہفتہ قبل سیکٹر 18کے قریب نالے سے نعش ملی تھی جس کی شناخت شیخ ایوب کے نام سے ہوئی۔پولیس نے مقتول کی بیٹی کے آشنا کوگرفتارکرکے تفتیش شروع کی جس نے بتایاکہ اس کے مقتول کی بیٹی (الف) کے ساتھ تعلقات تھے جس کاعلم ہونے پر ملزم نے مقتول کی بیوی اوربیٹی کے ہمراہ منصوبہ بندی سے شیخ ایوب کو گھر میں سوتے ہوئے سریا کے پے در پے وار کر کے قتل کردیا اور نعش کو رات کی تاریکی میں قریبی نالے میں پھینک دیا،ملزم کے انکشاف پر مقتول کی بیوی اوربیٹی کو بھی گرفتارکرلیا گیا جنہوں نے اپنے آشنا کے ہمراہ شیخ ایوب کوقتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔