بزرگ اوردوردرازعلاقوں کے ملاقاتیوں کوسہولت دیجائے،سپرنٹنڈنٹ جیل

July 15, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہاہے کہ بزرگ ،معذور اور دوردراز علاقوں سے آنیوالے ملاقاتیوں کوترجیحی بنیاد پرسہولت دی جائے۔ منگل کو سینٹرل جیل راولپنڈی میں نئے تعینات ہونیوالے سینئرسپرنٹنڈنٹ جیل چودھری محمد اصغرنے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل اورمیڈیکل آفیسر جیل کے ہمراہ انتظارگاہ اورملاقات شیڈ کادورہ کیا ۔اس دوران انہوں نے اسیروں سے ملاقات کیلئے آنے والے ایک سوکے قریب افرادسے بات چیت کرتے ہوئے ان سے درپیش مسائل دریافت کئے، اس دوران ملاقاتیوں نے اندرون جیل مقید اسیران کے میڈیکل بارے، سامان جمع کرواتے وقت اورملاقات میں مشکلات، اسیروں کی رہائی اورقیدکے حوالے سے شکایات سے آگاہ کیا۔ چودھری محمداصغر نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس اورایم اوجیل کواپنے متعلقہ مسائل حل کرنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے قانون کے دائرے میں رہ کراسیروں کوسہولیات کی فراہمی یقینی بنانیکا حکم دیا۔