سی ڈ ی اے کے کمرشل پلاٹوں کی نیلامی آج سے شروع ہوگی

July 15, 2020

اسلام آ باد (نیو زرپورٹر) سی ڈ ی اے کے زیر انتظام نئے بلیو ایریاء کے کمرشل پلاٹوں کی تین روزہ نیلامی آج سے جناح کنونشن سینٹر میں شروع ہو گی۔ بولی میں حصہ لینے والوں کی سہولت کے لیے مختلف بینکوں کے ڈیسک کنونشن سینٹر میں قائم کیے جائینگے، سرمایہ کاروں کیلئے موقع پر پے آرڈرز / بینک ڈرافٹس تیار کرانے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔