دھوپ میں سر ڈھانپ کر رکھیں، پانی کا زیادہ استعمال کیا جائے، محکمہ صحت

July 15, 2020

راولپنڈی( اپنے رپورٹر سے) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے گرمی کے مضر اثرات سے بچاؤ کے لئےہیٹ سٹروک ایڈوائزری جاری کر دی ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سہیل احمد چوہدری اور ڈسٹرکٹ سرویلینس کوآرڈنیٹر ڈاکٹر محمد علی مرزا کی طرف سے جاری ایڈوائزری میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ آئندہ دنوں میں درجہ حرارت 45ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر سکتا ہے جس کے پیش نظر شہری گرمی کے مضر اثرات سے بچاؤ کی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔ شہری مشروبات اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ شدید گرمی میں صبح 10 سے 4بجے تک گھر سے باہر نکلنے سے پرہیز کریں۔ شدید دھوپ اور گرمی میں سر ڈھانپ کر رکھیں۔ جسم کے درجہ حرارت کو کم کرنے کیلئے بھیگے ہوئے تولیئے سے جسم کو رگڑیں۔ گرمی میں تھکاوٹ سے بچیں۔ اگر لو لگنے کی علامات ظاہر ہوں تو مریض کو ٹھنڈی اور محفوظ جگہ پہنچائیں۔ جسم پر ٹھنڈے پانی کی پٹیاں رکھیں۔ ٹانگوں کو سہارا صضدے کر سر کی نسبت قدرے اونچا کریں۔