پنجاب پولیس میں سپرنٹنڈنٹ کی 110 پوسٹوں کیلئے سفارشات طلب

July 15, 2020

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) پنجاب پولیس میں سپرنٹنڈنٹ کی 110خالی نشستوں کے لئے سفارشات طلب کرلی گئیں ۔ذرائع کے مطابق سنٹرل پولیس آفس لاہورسے پنجاب کے تمام آرپی اوز،ضلعی پولیس افسروں پولیس یونٹوں کے سربراہوں کے نام مراسلہ جاری کیاگیا جس میں ان سے اسسٹنٹ سے سپرنٹندنٹ کے عہدے پرترقی کے لئے اپنے ماتحت کام کرنے والے منسٹریل سٹاف کے متعلقہ اہل کاروں کے کیسزسی پی اولاہوربھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔راولپنڈی میں سپرنٹندنٹ کی سات اسامیاں خالی ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پرترقی کے لئے راولپنڈی ریجن سے 9 اسسٹنٹس کی سفارشات طلب کی گئی ہیں ان میں اٹک سے محمدصادق ،سی پی اوآفس کے ابرارحسین ،آرپی اوآفس کے مقصودعالم ،اسلم لودھی ،یونس مسیح ،پنجاب کانسٹیبلری کے فریداحمد،پی ٹی ایس روات کے ایوب شاہ اورہمایوں رفیق جب کہ انٹرنل اکاؤنٹبیلیٹی کے امجدحسین شاہ شامل ہیں ۔