کورونا سے متاثرہ تاجروں کو بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں، اجمل بلوچ

July 15, 2020

اسلام آباد (جنگ نیوز ) پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ نے سیکرٹری خالد محمود چوہدری کے ہمراہ مرکز جی نائن کراچی کمپنی کا دورہ کیا۔اجمل بلوچ نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ تاجروں کو بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں۔ ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کراچی کمپنی کے صدر راجہ جاوید اور چیئرمین راج عباسی نے مطالبہ کیا کہ آئندہ کسی مارکیٹ میں لاک ڈاؤن نہ کیا جائے ہفتہ وار چھٹی ختم کی جائے اور اوقات کار رات 10بجے تک بڑھائے جائیں۔ خالد چوہدری اور شاہد عباسی نے اس موقع پر کہا کہ سفید پوش تاجر کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے سخت متاثر ہیں۔