6اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسرکی گریڈ 18میں ترقی

July 15, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر)اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کی محکمانہ پروموشن کمیٹی نے 6اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر کو ریگولر بنیادوں پر گریڈ 18میں بطور اکاؤنٹس آفیسر ترقی دے دی ہے۔ ترقی پانے والوں میں محمد عامر حمید، شہزاد ثاقب بٹ، مختار احمد، اسد اقبال، سیف اللہ اور عبدالخلیل شامل ہیں۔ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔