الیکٹریشن کرنٹ لگنے سے جاں بحق، گرنے سے ہلاکت ہوئی ،ورثاء

July 15, 2020

لاہور( کرائم رپورٹر)ٹاون شپ میں مبینہ طور پر نوجوان کرنٹ لگنے کے نتیجے میں جاں بحق ہو گیا پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔ افضل اپنے گھر الیکٹریشن عامر کوبجلی کا کام کروانے لایا ہوا تھا، 2گھنٹے بعد افضل نے الیکٹریشن کے اہلخانہ کو فون کر کے بتایا کہ عامر کو کرنٹ لگا ہے اسے ہسپتال لایا گیا ہے مگر وہ جانبر نہیں ہو سکا ہے عامر کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹروں اور پولیس نے لاش پو سٹمارٹم کے بعد ان کے حوالے کر دی ہے مگر انہیں پورسٹمارٹم رپورٹ نہیں دی گئی اور ہمیں زبردستی گھر بجھوا دیا گیا ہے عامر کے سر پر چوٹ لگی ہوئی تھی مگر پولیس کا کہنا ہے کہ اس کی موت کرنٹ لگنے کے باعث واقع ہوئی ہے ۔