ملازمین کیلئے سرداررند کی ایک ماہ کی تنخواہ کاچیک موصول ہوگیا‘ ڈپٹی اسپیکر

July 15, 2020

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر سردار بابرخان موسیٰ خیل نے صوبائی وزیر سردار یار محمد رند کی جانب سے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ اسمبلی کے گریڈ ایک سے سولہ ملازمین کو دینے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی سیکرٹریٹ کو سردار یار محمد رند کی جانب سے ان کی ایک ماہ کی تنخواہ کا چیک موصول ہوگیا ہے جلد مذکورہ رقم ملازمین دی جائے گی۔