کولپور کسٹم نے ٹرک سے 21کروڑ روپے کی چرس برآمد کرلی

July 15, 2020

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کولپور کسٹم چیک پوسٹ کے قریب ٹرک سے21 کروڑ روپے مالیت کی ایک ہزار کلو چرس برآمد کرلی گئی ذرائع کے مطابق ایڈیشنل کلیکٹر یاسر کلواڑ، ڈپٹی کلیکٹر اکبر جان نے گزشتہ شب عملے کے ہمراہ کسٹم کولپور چیک پوسٹ کے قریب دوران چیکنگ کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والے ایک ٹرک کے خفیہ خانوں سے ایک ہزار کلو اعلی کوالٹی کی چرس برآمدکرلی تاہم ڈرائیو ر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا منشیات کی مالیت 21کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔