کوئٹہ ،واٹر کمیشن اجلاس میں مختلف علاقو ں میں فراہمی آب کی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا

July 15, 2020

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کردہ واٹر کمیشن بلوچستان کا اجلاس سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں ہوا جس کی صدارت چئیرمین امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے کی اجلاس میں ممبر کمیشن عثمان بابئی جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری عبدالرحمن بزدار،چئیرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم سجاد بھٹہ، سیکرٹری ایری گیشن علی اکبر بلوچ،چیف انجنیئرجاوید سمیت بی ڈی اے،واسا،پی اینڈ ڈی کے متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس میں واٹر کمیشن کی مرتب کردہ دو رپورٹس پر حکومت بلوچستان کی جانب سے کمیشن کو بریفننگ دی گئی جس میں بھاگ،گوادر،ڈیرہ بگٹی،گڈانی،کوئٹہ ،صحبت پور تحصیل حیردین تا سب تحصیل سید محمد کنرانی میں صاف پانی کی فراہمی کی اسکیموں کے کام کا جائزہ لیاگیا اور مسقبل میں صوبہ بھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے اقدامات پر غور اور جامع پالیسی کی تیاری کے لئے آئندہ اجلاس 10 اگست 2020 کو دوبارہ طلب کیا گیا اس کے بعد بی ڈی اے سمیت ایری گیشن آبنوشی کے لئے پانی کی فراہمی پر اپنے اپنے محکموں کی طرف سے بھی بریفنگ دی جائے گی جس کے بعد کمیشن اور متعلقہ حکام حب،گڈانی اور گوادر کا بھی دورہ کریں گے جہاں جی ڈی اے اور ڈپٹی کمشنر گوادر اپنی اسکیموں کے بارے میں بریفنگ دینگے۔