صوبے کے ٹرانسپورٹر آج بھی حقوق سے محروم ہیں‘حاجی نصراللہ کاکڑ

July 15, 2020

کوئٹہ(پ ر)آل مشترکہ بلوچستان بس اور مزدا منی اونرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر حاجی نصراللہ کاکڑ، آل پشتون بیلٹ منی ایسوسی ایشن کے صدر حاجی امیر محمد یٰسین زئی، پشین کے صدر عبدالمنان کاکڑ، حاجی خالو جان، ژوب کے حاجی عبدالغفار عبداللہ زئی، لورالائی کے حاجی عبدالغفار یٰسین زئی، قلعہ سیف اللہ کے صدر رضا جوگیزئی، مسلم باغ کے ملک عطاء محمد مہترزئی، قلعہ عبداللہ کے عبدالرفیق کاکوزئی، چمن کے ناصر اچکزئی، گلستان کے ثناء اللہ ترین، زیارت کے حاجی یار محمد یٰسین زئی، کاریزات کے امین عیسیٰ خیل، دکی کے غازی خان ناصر و دیگر نے بیان میں کہا ہے کہ جمعیت کے رہنما کا ہزار گنجی میں مافیا سے متعلق حقائق پر مبنی ہے 20سال سے کیو ڈی اور ہزارگنجی مافیا نے لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔ٹرک اڈے کے نزدیک اور کراچی روٹ پر مافیا خالی جگہوں پر قبضہ کررہا ہے مگر پوچھنے والا کوئی نہیں جبکہ صوبے کے حقیقی ٹرانسپورٹر 2008ء سے آج تک ایک فٹ زمین سے بھی محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین کیو ڈی اے اور کمشنر کوئٹہ نے ٹرانسپورٹروں کے حقوق کو تسلیم کیا مگر کیو ڈی اے حکام کو مسائل کی کوئی پرواہ نہیں۔