بلوچستان میں زراعت تباہی سے دوچار ہے‘ پشتون ایس ایف

July 15, 2020

کوئٹہ (آئی این پی) پشتون ایس ایف کے صوبائی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں زراعت تباہی سے دوچار ہے بد قسمتی سے واحد زرعی کالج میںروزبروز ڈپارٹمنٹس بند کئے جارہے ہیں غریب طلبا و طالبات اپنا مستقبل بنانے کیلئے دور دراز علاقوں سے پڑھنے آتے ہیںجن کے مستقبل کے ساتھ کالج انتظامیہ ہمیشہ سے نئے سیشن کے ایڈمیشن میں میرٹ کی پامالی اور سکالرشپ میں خورد برد میں ملوث رہی ہے طلبا و طالبات کو ماہانہ سکالرشپ کی مد میں حکومت بلوچستان کی طرف سے 1500روپے دئیے جاتے ہیں طلبا کو یہ سکالرشپ کئی ماہ بعد ملتی ہے جس میں مختلف کٹوتی کی جاتی ہے بیان میں کہاگیاکہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ آج تک کالج میں بجلی کامسئلہ حل نہیں ہوسکا لوٹ مار کے خلاف جلد عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔