آپریشن‘56 ڈائریکٹ کنڈے ہٹائے ، کنڈوں والی 500میٹرتاریں اتارلیں

July 15, 2020

پشاور(نیوزڈیسک) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے ایس ڈی او طورو سب ڈویژن خالد خان کی زیرنگرانی نواں کلی ، معیار،ڈب،مشتاق آباد ،ممتاز ٓآباد،اوررنگ روڈ کے علاقوں میں کاروائی کی ،آپریشن کے دوران 56 ڈائریکٹ کنڈے ہٹائے گئے، جبکہ کنڈوں والی 500 میٹرتاریں اتارلیں گئیں،ڈائریکٹ کنکشن لینے والے 2 افراد کے خلاف ایف آئی آر ز درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے،لاکھوں روپوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے نادہندہ گان کے میٹراتارلئے گئے ہیں اوربجلی کی فراہمی معطل کردی گئی ہے اور اس وقت تک بحال نہیں کی جائے گی جب تک بقایاجات کی ادائیگی نہیں کی جاتی، کنڈوں اوربجلی کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتا ہے کہ بجلی چوری قطعا برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کے لئے اب زیروٹالیرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بجلی بل ادا نہ کرنے اورکنڈوں اوربجلی چوری کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔