دنیا کی سب سے سستی برقی کار

July 15, 2020


چین کی کمپنی نے دنیا کی ارزاں ترین کار تیار کر لی ہے جس کی قیمت صرف 930 ڈالر ہے۔

چین نے کار بنانے والی دنیا کی بڑی کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا، ایسی کار تیار کر لی جسے دیکھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے،اور اس کار کی خاص بات یہ ہے کہ آپ آن لائن آرڈر کریں، کار آپ کے گھر تک پہنچا دی جائے گی۔

چینی کمپنی کی جانب سے تیار کی جانے والی کار چینگلی کی قیمت صرف 930 ڈالر ہے۔

کار کی قیمت پاکستانی روپوں میں ڈیڑھ لاکھ روپے جبکہ طاقت ور اور بڑی بیٹریوں کے ساتھ اس کی قیمت 1200 ڈالر ہے جو پاکستانی دو لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔

یہ کار دنیا کی سستی ترین برقی کار ہے اور اس کی قوت ایک ہارس پاور سے کچھ زائد ہے لیکن یہ زیادہ سے زیادہ 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتی ہے۔