کینیڈا : دو دیوہیکل کروز شپ آپس میں ٹکرا گئے

July 15, 2020


کینیڈا میں دو دیوہیکل کروز شپ آپس میں ٹکرا گئے جس سے کروز شپ کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں موجود افراد بیحد خوفزدہ ہو گئے۔

یہ واقعہ کینیڈا کی نہرWelland پرپیش آیا جب ایک بے قابو بحری جہاز بروقت رْک نہ سکا اورمسلسل آگے بڑھتا چلا گیااور یوں سامنے سے آتے دوسرے بحری جہاز سے ٹکرا گیا۔

اس زور دار تصادم کی وجہ سے بحری جہاز کو شدید نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔