کیفے کا سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کیلئے منفرد اقدام

July 15, 2020


سوو میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ریسٹورنٹ کھل گئے ہیں اور ایسے میں ایک کیفے نے سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کیلئے انوکھا اقدام کیا گیا اور کیفے آنے والوں کی ٹیبل پر ساتھ والی کرسی پر ٹیڈی بیئرز رکھ دیئے۔

کوسوو کے شہر Pristina کے کیفے انتظامیہ نے کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر برقرار رکھنے کیلئے ہر ٹیبل پر ایک کرسی کے ساتھ دوسری کرسی پر کھلوناٹیڈی بیئررکھ دیئے تاکہ کھانا کھانے والوں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رہے۔

ٹیڈی بیئرز سے گاہکوں کو جہاں تفریح کا موقع مل گیا وہیں اکیلے پن کا احساس بھی ختم ہوگیا جسے شہریوں نے بیحد سراہا۔