پیرس کا مشہور ڈزنی لینڈ 4ماہ بعدکھول دیا گیا

July 15, 2020


پیرس کا مشہور ڈزنی لینڈ 4ماہ بعدعوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد حفاظتی اقدامات کے ساتھ پیرس کا مشہور ڈزنی لینڈچار ماہ بعد آج سے عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے تاہم تھیم پارک میں سیاحوں کی مخصوص تعداد کو آنے کی اجازت ہے ۔

شہریوں نے ڈزنی لینڈ کے کھلنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

تھیم پارک کی رونقیں بحال کرنے کیلئے مرحلہ وار مختلف سیکشنز کھولے جائیں گے، اس پارک کو وجود میں آئے 28 برس گزر چکے ہیں۔