پاکستان: کورونا کیسز 255769، اموات 5386

July 15, 2020


کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث پاکستان مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 165 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، جبکہ مزید 67 افراد اس موذی وباء کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 55 ہزار 769 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 386 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 77 ہزار 573 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 78 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 1 لاکھ 72 ہزار 810 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 7 ہزار 773 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں 1 ہزار 863 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 88 ہزار 45 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ 2 ہزار 43 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 31 ہزار 1 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 114 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 14 ہزار 315 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 155 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

کورونا وائرس نے دیگر بیماریوں میں مبتلا افراد پر کاری وار کیا، رپورٹ

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 11 ہزار 239 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 127 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 1 ہزار 708 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 38 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 1 ہزار 688 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 46 مریض وفات پا چکے ہیں۔