پاکستان کی سپورٹ کبھی نہیں بھلا سکتے، ترک سفیر

July 15, 2020

پاکستان میں تعینات ترک سفیر احسان مصطفیٰ یردکل کا کہنا ہے کہ پاکستان کی یہ سپورٹ کبھی بھلا نہیں سکتے۔

ترکی سفیر احسان مصطفیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منتخب پارلیمنٹ اور لیڈر کے خلاف کوئی دہشتگرد تنظیم کارروائی نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ 15جولائی 2016 کو ہم نے وہ کیا جو ہمیں کرنا چاہیے تھا، پاکستان کی لیڈرشپ اور عوام ترکی کے ساتھ کھڑے ہوئے، ہم پاکستان کی یہ سپورٹ کبھی بھلا نہیں سکتے۔

ترک سفیر احسان مصطفیٰ یردکل نے کہا کہ 15جولائی کی رات کو ہمارے 251 لوگ شہید ہوئے، ایسے دہشتگرد آج بھی پوری دنیا میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد آج بھی اپنے مقاصد حاصل کرنے کیلئے لوگوں کے دماغ تبدیل کررہے ہیں۔