ترکی اور ہم 2 ریاست ہیں لیکن ایک قوم ہیں: شیخ انصر

July 15, 2020

میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کا کہنا ہے کہ ترکی اور ہم 2 ریاست ہیں لیکن ایک قوم ہیں۔

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ترکی کے یوم یکجہتی اور جمہوریت کے دن کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 15 جولائی کو ترکی میں 251 افراد شہید ہوئے تھے۔

میئر اسلام آباد نے بتایا کہ تُرک شہداء کی یاد میں 251 پودے لگائے جارہے ہیں، اسلام آباد کے پارکس ہماری توجہ کا مرکز ہیں۔

شیخ انصر عزیز کا کہنا ہے کہ تُرکی اور ہم 2 ریاست ہیں لیکن ایک قوم ہیں، ترکی نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔