فرانس: قومی دن پر ایفل ٹاور پر شاندار آتش بازی

July 15, 2020

فرانس میں قومی دن کے موقع پر شاندار فائر ورک شو کا انعقاد کیا گیا جس سے آسمان جگمگا اُٹھا۔

کورونا وائرس کے باعث قومی دن کی تقریبات محدود کردی گئی ہیں تاہم ہر سال کی طرح اس سال بھی قومی دن کے موقع پر فرانس کے دارالحکومت پیرس میں قومی دن کے موقع پرایفل ٹاور پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس سے آسمان رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اُٹھا۔

اس فائر ورک شو میں ہزاروں پٹاخوں کا استعمال کر کے آسمان پر ایسے دلچسپ نظارے ترتیب دیئے گئے کہ دیکھنے والے مبہوت رہ گئے اوراپنے اس قومی دن کی خوشی کو خوب انجوائے کیا۔

واضح رہے کورونا وائرس کے باعث سالانہ پریڈ، فائر ورک شو سمیت دیگر تقریبات محدود پیمانے پر منعقد کی گئی جس میں صرف اہم شخصیات نے شرکت کی جبکہ اس دوران سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھا گیا۔