بی بی کی غیر مصدقہ وصیت قوم کو بے وقوف بنانے کیلئے کافی تھی، علی زیدی

July 15, 2020


وفاقی وزیر برائے بحری اُمور علی زیدی نے کہا کہ بی بی شہیدکی غیر مصدقہ وصیت قوم کو بےوقوف بنانے کے لیے کافی تھی۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بی بی شہید کی وصیت کے ذریعے پیپلز پارٹی پر قبضہ اور الیکشن جیتے گئے۔

انہوں نے کہا کہ لال شہباز کی سر زمین کو 12برس سے زیادہ عرصے سے تباہ کر رکھا ہے۔

علی زیدی نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بی بی شہید کی وصیت بلاول اور زرداری دکھائیں ۔