کراچی، پاکستان کوسٹ گارڈزکی کارروائی، 16 افراد گرفتار

July 15, 2020

پاکستان کوسٹ گارڈز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 16 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر مسافر سے 2 کلوگرام کرسٹل برآمد کرلی گئی ہے جبکہ اسمگلر گرفتار ہوگیا ہے۔

ترجمان کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ کھار ی چیک پوسٹ پر ایک اور مسافر سے نایاب نسل کے 40 چکور برآمد کیے گئے ہیں۔ چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی تلاشی کے دوران 20 ہزار 493 کلو گرام چھالیہ اور متفرق اشیاء برآمد کرلی گئی ہیں۔

پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان نے بتایا کہ وندرےکے قریب غیر قانونی طور پر چھپایا گیا 80 ہزار 732 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ گوادر میں لانچ کے خفیہ خانوں سے 26 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل اور 12ہزار لیٹر پیٹرول بھی برآمدکرلیا ہے۔

اس کے علاوہ گوادر پاک ایران سرحد سے 52 تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا ہے۔