وفاقی وزیر کے بیان نے پی آئی اے کو گراؤنڈ کر دیا، مصطفی نواز

July 15, 2020

ترجمان چیئرمین پیپلزپارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر کے غیر ذمہ دارانہ بیان نے پاکستان ایئر لائن (پی آئی اے) کو گراؤنڈ کر دیا ہے ۔

ترجمان بلاول بھٹو سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سینیٹ میں بیرسٹر سیف کا بیان خارجہ پالیسی کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔

مصطفی نواز کھوکھر نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھارت کشمیر ہڑپ کر رہا تھا تو وزیراعظم کہہ رہا تھا کہ میں جنگ نہیں کر سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ معیشت، داخلہ یا خارجہ پالیسی، موجودہ حکومت نے ہر شعبے کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔