کراچی: قدیم ایمپرس مارکیٹ، حسین نظارے میں تبدیل

July 15, 2020


کراچی کی قدیم ایمپریس مارکیٹ تجاوزات کےخاتمے کے بعد حسین نظارے میں تبدیل ہوگئی۔

شہری دوران سفر اسے ضرور دیکھتے ہوں گے، لیکن برطانوی دور کے اس تعمیراتی شاہکار کو فضا سے دیکھا جائے تو الگ ہی نظارہ ابھر کرسامنے آتا ہے۔

ایمپریس مارکیٹ کے باہر کبھی موجود ہونے والی اعصاب شکن تجاوزات کی جگہ دلکش سبزہ زار نے لے لی ہے۔

120فٹ بلند عمارت میں جڑے پیلے پتھر 150 سالہ قدامت کے باوجود اپنا حسن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

فضا سے قدیم ایمپریس مارکیٹ کا نظارہ دلفریب نظر آنے لگا ہے۔

چار گیلریز پر مشتمل ایمپریس مارکیٹ میں 280 دکانوں کی گنجائش تھی۔

چاروں طرف ٹریفک کے سمندر میں اب یہ مارکیٹ کوئی خوبصورت جزیرہ معلوم ہوتی ہے۔