چین میں خود کار ٹیکسی متعارف

July 15, 2020

ترقی یافتہ ممالک میں جدید اور نت نئی گاڑیوں کا رحجان کافی تیزی سے فروغ پارہا ہے۔ اسی سلسلے میں چین کے مختلف شہروں میں خود کار طریقے سے چلنے والی بسیں، ٹیکسی اور سوئپر ٹرکس متعارف کروائے جاتے رہے ہیں۔

چین کے شہر گوآنگ ژو میں بھی خودکار طریقے سے چلنے والی ٹیکسی متعارف کروادی گئی ہے جس کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے اور یہ سروس ٹرائل کے طور پر عوا م کیلئے کھول دی گئی ہے۔

اس سیلف ڈرائیونگ روبو ٹیکسی میں لیزر سینسر اور کیمرے نصب ہیں جبکہ گاڑی میں مسافروں کے سفر کو محفوظ بنانے کیلئے ایک یا دو ٹیکنیشن بیٹھے ہوتے ہیں۔

روبو ٹیکسی پر سفر کیلئے مسافر اپنے موبائل سے ایپ کے ذریعے رائیڈ بک کروا سکتے ہیں اور باآسانی سفر کر سکتے ہیں۔