مسلم لیگ فنکشنل کی صوبائی کابینہ میں توسیع کا اعلان

July 16, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر سید صدر الدین شاہ راشدی کی مشاورت سے مسلم لیگ فنکشنل کی صوبائی کابینہ میں توسیع کا اعلان کردیا گیا ہے،سید صدر الدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ بدعنوان اور بے حس حکمرانوں نے سندھ کے عوام کو مسلسل 12 سالوں سے غربت، افلاس اور مسائل کے طرف دھکیل دیا ہے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبد الرحیم نے پارٹی کی توسیع شدہ عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کیا ناصر نظامانی، جام نفیس نائب صدور مقرر، وقار حسین جٹ، ڈاکٹر پیارو خان پھلپوٹو، رئیس اکبر مری، کشور کمار جگانی، بھاگ چند بھیل ،شھباز ڈاہری، سید بچل شاہ، سید غضنفر شاہ (سہون شریف) سید معشوق علی شاہ کو سندھ کا جوائنٹ سیکریٹری اور سوئی سدرن گیس ڈیموکریٹک یونین کے صدر آغا محمد موسیٰ کو پاکستان مسلم لیگ فنکشنل لیبر ونگ سندھ کا جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔