عبداللہ شاہ غازی کے عرس کی تقریبات 10اگست سے شروع ہونگی

July 16, 2020

کراچی (پ ر) پاکستان سنی تحریک کے رہنماؤں فہیم الدین شیخ ،محمد طیب قادر ی،محمد سلیم قادری ،انجمن نوجوانان اسلام کے چیئرمین محمد سلیم عطاری ،جماعت اہلسنت کے رفیق شاہ ،تحریک عوام اہلسنت کے چیئرمین محمد عاطف بلو نے صوبائی وزیر اوقاف مذہبی اُمور سہیل انور سیال سے ملاقات، اس موقع پر ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ درگاہ عبداللہ شاہ غازی کے عرس کی تقریبات کےلئے ایس اوپیز پر عمل درآمد کےلئے مکمل انتظامات کرلئے گئے ہیں ،10اگست سے سیدنا عبداللہ شاہ غازی کے عرس کی تقریبات شروع ہونگی۔محکمہ اوقاف عرس کی تقریب کا اعلان کرے۔انہوں نے کہا کہ تمام مزارات کھولے جائیں۔