ویکسینیٹرز کا احتجاج ختم

July 16, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی سمیت سندھ بھر کے ویکسینیٹرز کا گزشتہ دو روز سے کراچی پریس کلب پر جاری احتجاج ختم ہوگیا جبکہ سندھ بھر میں تمام ویکسینیشن سینٹرز بدستور بند ہیں، ویکسینیٹرز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطابق حکومت سندھ نے ہمارے دو مطالبات منظور کرلئے ہیں جس میں 58ویکسینیٹرز کو مستقل کرنے اور 1300ویکسینیٹرز کو تنخواہیں دینا شامل ہے جبکہ دیگر مطالبات کی منظوری کے لئے ہم سے دو دن کا وقت مانگا ہے۔