ایف آئی اے کاحوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کے گھر پر چھاپہ

July 16, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم محمد نواز کی رہائش گاہ واقع میمن نگر گلزارِ ہجری پر چھاپہ مارکر بڑی تعداد میں غیر ملکی کرنسی جس میں سعودی ریال،امریکی ڈالرز،یو اے ای درہم سمیت چائنیز کرنسی،لیپ ٹاپ،موبائل ،فون،رقم کنتی کی مشین اور 2 چیک بکس برآمد کرلی ۔تاہم ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔