تنخواہ نہ ملنے پر بلدیاتی ملازمین کا دھرنا

July 16, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یونائیٹڈ ورکرز یونین، بلدیہ شرقی کی جانب سے ایک ہفتے سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود تنخواہیں ادا نہ کرنے پر پی ای سی ایچ میں دھرنا دیاگیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مزدور رہنمائوں وارث گلناز اور گل اسلام نے کہا کہ ایک جانب تاخیر سے رقم بینک میں آنے سے جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے تو دوسری طرف ہفتوں تنخواہ ادا نہیں کی جاتی۔