تاریخ کی کرپٹ ترین سرکار ‘اپوزیشن ‘ بہتری کیلئے اقدامات کئے‘حکومت

July 16, 2020

اسلام آباد (نمائندہ جنگ‘ایجنسیاں)سینیٹ میں اپوزیشن ارکان نے کہا کہ یہ تاریخ کی کرپٹ ترین سرکار ہے ‘مقبوضہ کشمیر میں نازی،یہاں نیازی سرکار ہےجبکہ حکومتی رکن نے کہا کہ حکومت نے ملک کی فلاح وبہبود اور بہتری کیلئے دو سالوں میں اقدامات کئے ہیں‘قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کسی بھی صورت اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور مافیاز کو انجام تک پہنچائیں گے‘گزشتہ چالیس سال سے دو خاندانوں کی اجارہ داری تھی ‘ان کا اقتدار آمر کی مرہون منت رہا۔بدھ کے روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سےصدر کے خطاب پر بحث کرتے ہوئے شیری رحمٰن نے کہا کہ صبح شام چل رہا ہے کرپٹ لوگوں سے بات نہیں کریں گے ،آپ کے لاڈلے ملک سے باہر چلے جاتے ہیں پیغام دیا جا رہا ہے ہمارے بندے جیل جائیں گے ، رضا ربانی نے کلبھوشن جھادو کو ملٹری کورٹ فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست جاری کرنے سے متعلق بین الاقوامی عدالت انصاف میں نظر ثانی اور از سر نو غور کرنے سے متعلق آرڈیننس پر حکومت سے ایوان میں جواب مانگ لیا ۔