خالدمحمود شیخ ایم ڈی واٹر بورڈ مقرر

July 16, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) حکومت سندھ نے ڈائریکٹرجزل پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ یونٹ ،فنانس ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ خالدمحمود شیخ کو منیجنگ ڈائریکٹرکراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ مقرر کردیا ہے، خالد محمود شیخ کو ایم ڈی واٹربورڈ کااضافی چارج دیاگیا ہے ،وہ اس سے قبل7مارچ 2018سے11فروری2019تک واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں،خالد محمود شیخ اپنی سربراہی میں حکومت سندھ کے اہم ترین منصوبے کامیابی سے مکمل کرچکے ہیں،انہیں مالی ،انتظامی اور تیکنیکی امور کا ماہر مانا جاتا ہےسبکدوش ہونے والے ایم ڈی اسداللہ خان ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز کی حیثیت سے واٹر بور ڈ میں بدستور اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے وہ ڈیڑھ سال تک ایم ڈی رہےانہوں نے اس دوران اپنی بہترین صلاحتیوں سے ادارے کو چلانے کی کوشش کی ملازمین کو کرونا پیریڈ کے سوا تنخواہیں اور دیگر الاونسز بروقت ملتے رہے شہر غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور کنکشن کے خلاف کامیاب کارروائیاں کیں وہ منتخب نمائیندوں سمیت عام شہریوں کی شکایات کے لئے آسانی سے دستیاب ہوتے تھےدن رات دورے کر کے خراب ہونے والی پانی اور سیوریج کی لائینوں کی اپنی نگرانی میں مرمت کرواتے۔