سعودی عرب میں پاکستانی کارپینٹر کو ماڈلنگ کا موقع

July 16, 2020

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں پاکستانی کار پینٹر 24 سالہ محمد وقاص کو ماڈلنگ کا موقع مل گیا۔ محمد وقاص نے اپنی تصویر ٹوئٹر پر پوسٹ کی تھی جس کے بعد انہیں اپنا خواب پورا کرنے کا موقع مل گیا۔ وہ گزشتہ 4 برس سے سعودی عرب میں رہائش پزیر ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے دوست کی جانب سے پوسٹ کی گئی ان کی تصویر نے ان کا کیرئیر بدل کر رکھ دیا۔