میر شکیل الرحمان کاقصور سچ لکھنا ،اسلئے جیل میں ہیں ،سینیٹرز

July 16, 2020

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سینیٹرزشیری رحمان اور جاوید عباسی نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر شکیل الرحمان کا کیا قصور تھا کہ ان کا میڈیا ہائوس سچ کہہ رہا تھا ، سچ لکھتا ہے، اس لئے انہیں 35سال پرانے مقدمے میں جیل میں رکھا ہوا ہے، بدھ کو سینٹ کے اجلاس کے دوران اپنی تقریر میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ شکیل الرحمان بڑے میڈیا گروپ کےمالک ہیں، 125دن سے کیوں جیل میں ہیں ، یہ سچ ہے کہ 35 سال پرانے کیس میں پیغام دیا جا رہا ہے کہ ہمارے بندے باہر جائینگے اور آپ کے بندے جیل میں جائینگے، سنیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ میر شکیل الرحمان کا کیا قصور تھا ،ان کا میڈیا ہاؤس سچ کہہ رہا تھا ، سچ لکھتا تھا اس لئے میر شکیل الرحمان کو 35سال پرانے مقدمے میں جیل میں رکھا ہوا ہے۔