منی لانڈرنگ کیخلاف 3روز میں پانچویں بڑی کارروائی کی ، ڈائریکٹر ایف آئی اے

July 16, 2020

کراچی (طلحہ ہاشمی ) ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیخلاف 3روز میں پانچویں بڑی کارروائی کی ۔ ایف آئی اے کو چند ماہ قبل ہی منی لانڈرنگ کے خلاف خصوصی اختیارات دیئے گئے ہیں، یہ اختیارات وزیر اعظم نے فروری میں ایف آئی اے کو تفویض کیے ، اختیارات پہلے سے موجودہ فیر ایکٹ میں ترمیم کر کے دیئے گئے ۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے منیر شیخ نے جیو نیوز کو بتایا کہ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں کھارادر میں اطلاع پر کارروائی کی جس میں دو ملزمان گرفتار کیے گئے اور 92 لاکھ روپے نقد رقم، موبائل فونز اور حوالہ اور ہنڈی کی رسیدیں، لیپ ٹاپس بھی برآمد کیے گئے جن سے حوالہ اور ہنڈی کے لیژر ملے، کارروائی میں چیک بکس اور چیکس سمیت مختلف کمپنیز کی مہریں بھی ملیں، یہ مہریں حوالہ اور ہنڈی کی رقم کے لیے استعمال کی جاتی تاکہ شک نہ ہو حوالہ اور ہنڈی کا کاروبار کیا جارہا ہے۔

تین دنوں کے دوران یہ پانچویں بڑی کارروائی ہے، ایف آئی اے کو چند ماہ قبل ہی منی لانڈرنگ کے خلاف خصوصی اختیارات دیئے گئے ہیں، یہ اختیارات وزیر اعظم نے فروری میں ایف آئی اے کو تفویض کیے، یہ اختیارات پہلے سے موجودہ فیر ایکٹ میں ترمیم کر کے دیئے گئے۔

اب ایف آئی اے اسٹیٹ بنک کے بغیر کارروائی کرسکتی ہے، قانون میں ترمیم کے بعد منی لانڈرنگ ناقابل ضمانت جرم بن گیا ہے، منیر شیخ کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے مطالبات کے مطابق ٹھوس کارروائیاں جاری ہیں اور ڈی جی ایف آئی اے نے کارروائیوں کا خصوصی ٹاسک دیا ہے۔