مویشی منڈیوں میں کورونا ایس او پیز یکسر نظر انداز

July 16, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر) شاہ پور کانجراں کی مستقل مویشی منڈی سمیت 12 عارضی مویشی منڈیوں میں کوروناایس او پیز یکسر نظر انداز کر دیئے گئے۔ پابندی کے باجود معمر افراد اور بچے بھی گھومتے پھرتے رہے۔ لکھو ڈیر ،پرانا کاہنہ فیروزپور روڑ ،ڈی ایچ اے فیز نائن،سگیاں ،مانگا منڈی ، رائے ونڈ، سمیت علامہ اقبال زون میں 4 مویشی منڈیاں فعال خریداری پوائنٹ قائم کردیے گئے ۔ترجمان لاہور ڈویژن کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی شیخ اسد ظفر کا کہنا ہے کہ کورونا باعث شاہ پورکانجراں مویشی منڈی میں محدود جانوروں کو داخل کیا جائے گا ۔ داخلے کے لیے نہ ماسک چیک کیے جارہے تھے اور نہ ہی درجہ حرارت دیکھا جارہا تھا ۔سگیاں ،مویشی منڈی پائن ایونیو روڈ ،این ایف سی سوسائٹی پر عارضی مویشیمنڈیوں کو کھول تو دیا لیکن انتظامات نامکملہیں ۔ جس سے خریداروں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔کمشنر لاہور آصف بلال لودھی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن ہو گا۔