تعلیمی بورڈز کی جانب سے نویں جماعت کی رجسٹریشن شروع

July 16, 2020

لاہور(خبر نگار) تعلیمی بورڈز کی جانب سے نویں کی رجسٹریشن شروع کردی گئی مگر کورونا وائرس کے باعث سکولوں میں نویں جماعت کے ایڈمیشن تاخیر کا شکار ہیں ۔ تعلیمی بورڈز نے یکم جولائی سے نویں جماعت کی رجسٹریشن کا آغاز کیا مگر کورونا وائرس کی وجہ سے سکولوں میں داخلہ مہم متاثر ہورہی ہے ۔ سکولوں کے سربراہان کاکہنا ہے کہ نویں جماعت کے ایڈمیشن بہت کم ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے بچےداخلوں کے لیے نہیں آرہے۔ دوسری طرف تعلیمی بورڈز کی جانب سے نویں جماعت کے لیے رجسٹریشن شروع کررکھی ہے اور سنگل فیس کے ساتھ رجسٹریشن کروانے کی آخری تاریخ 31 اگست ہے ۔