ریلوے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ،لنک ڈائون، مسافروں کی لمبی قطاریں

July 16, 2020

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان ریلوے کی ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ لنک ڈائون ہونے کی وجہ سے مسافروں کی لائنیں لگی رہیں ، ریلوے کا آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ لنک بحال کرنے میں ناکام رہا جس کی وجہ سے 10بجکر 40منٹ پر متاثر ہونے والا سسٹم شام 6بجے کے بعد بحال کیا جاسکا ۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل کی جانب سے فراہم کردہ سروس کیبل میں فنی خرابی پیدا ہونے سے انٹر نیٹ کالنک ڈائون ہوا ۔