چاروں مسالک علماء بورڈ کانعلین مبارک کی عد م بازیابی پر30جولائی کویوم سیاہ منانے کااعلان

July 16, 2020

لاہور( وقائع نگار خصوصی )چاروںمسالک علماء بورڈکے زیراہتمام بازیابی وعظمت نعلین مصطفی ؐ کانفرنس ایوان مشائخ شالیمارروڈ لاہور میں الحاج پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری کی صدار ت میں ہوئی ْمہمان خصوصی حافظ شعیب الرحمن قاسمی تھے۔ مفتی شہبازعالم فاروقی ،حافظ کاظم رضا نقوی،علامہ محمدممتازاعوان،مولانامحمدحنیف حقانی، پیرجمشیداحمدنورانی ،حکیم محمودالحسن قاسمی، مولاناعبداللہ روپڑی ا ور دیگر نے اعلان کیاکہ لاہوربادشاہی مسجد سے چورائے گئے نعلین پاک کی عدم بازیابی اورچوروں کی عدم گرفتاری کیخلاف 30جولائی کویوم سیاہ منایاجائے گا۔