رنگ روڈ اتھارٹی کے ریونیو کوبڑھانے کیلئے منصوبہ بندی کی جائے،کمشنر

July 16, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور ڈویژن و چیئرمین لاہور رنگ روڈ اتھارٹی آصف بلال لودھی نے کہا ہے کہ لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کے ریونیو کو بڑھانے کیلئے پلاننگ کی جائے۔ کمشنر نے لاہور رنگ روڈ اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ مزیدبرآں کمشنر نے مون سون بارشوںمیں اقدامات کے حوالے سے تمام افسران کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ایل ڈی اے سٹی میں قربانی کے جانوروں کی منڈی کا دورہ کیا، کمشنر لاہور نے کہا کہ منڈی کے کھلے داخلی راستوں کے باعث کرونا اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منڈی کے انٹری پر جانوروں کا انیڈرائیڈ فونز کے ذریعہ ڈیٹا جمع کیا جائیگا۔